وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاون کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آ گیا‎، ڈاکٹر شمسی نے ملک میں لاک ڈائون میں نرمی کو تباہی کا راستہ قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ہفتہ سے لاک ڈائون کو مرحلہ وار کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ جس کے ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میںاس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے

لاک ڈائون کھولنے کا سنا تو حیران رہ گیا اور مجھے اس وقت اٹلی کے وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آگیا ۔ ہم نے تباہی کے راستے پر چلنا شروع کر دیا ہے ، اس کے بعد بھی اگر ہم کرو نا وائرس سے بچ جاتے ہیں اور متاثرین کی تعداد لاکھوں میں نہیں جاتی تو پھر ہم دنیا کے خوش قسمت لوگ ہو نگے ۔