اہم خبریں

طالبان کیساتھ مذاکرات سے متعلق زلمے خلیل زاد نے بڑا اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 21 اگست‬‮ 2019  |  16:57
کابل(آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پھر قطر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے

(خبر جا ری ہے)

13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔دوحہ مذاکرات کے نئے رائونڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کابل(آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پھر قطر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان

سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔دوحہ مذاکرات کے نئے رائونڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں