اہم خبریں

کیوی کھلاڑی کو محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  16:41
ابوظہبی(آئی این پی)محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا۔ میچ ریفری نے کیوی کھلاڑی کی طلبی کی اور آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کیویز کے نام رہا۔ مگر کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر کپتان سرفراز احمد نے فیلڈ ایمپائرسے شکایت کی۔قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز بائولر پر اعتراض نہیں کرسکتا مگر ایمپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باولر کو روک سکتا ہے۔ میچ کے دوران ایمپائر کی جانب

(خبر جا ری ہے)

حفیظ کو نہیں روکا گیا۔پندرہ ڈگری سے زیادہ کہنی کے خم پر محمد حفیظ پر تین بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ بھارتی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے کیوی کھلاڑی کو طلب کر کے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ بائولر پر اعتراض اٹھانے پر قانون کے مطابق بلے باز پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی(آئی این پی)محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا۔ میچ ریفری نے کیوی کھلاڑی کی طلبی کی اور آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کیویز کے نام رہا۔ مگر کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر کپتان سرفراز احمد نے فیلڈ ایمپائرسے شکایت کی۔قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز بائولر پر اعتراض نہیں کرسکتا

مگر ایمپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باولر کو روک سکتا ہے۔ میچ کے دوران ایمپائر کی جانب سے محمد حفیظ کو نہیں روکا گیا۔پندرہ ڈگری سے زیادہ کہنی کے خم پر محمد حفیظ پر تین بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ بھارتی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے کیوی کھلاڑی کو طلب کر کے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ بائولر پر اعتراض اٹھانے پر قانون کے مطابق بلے باز پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں