اہم خبریں

عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،شاندا ستقبال کل دبئی روانہ ہونگے ‘پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان

  منگل‬‮ 18 ستمبر‬‮ 2018  |  16:16
اسلام آباد/جدہ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں پر عمران خان عمرہ کی ادائیگی سمیت سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقات کرینگے اور کل بروز بدھ دبئی روانہ ہونگے جہاں پر ان کا پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستانی اور سعودیپرچموں سے شاہراہوں کو سجا کر ان کا استقبال کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود

(خبر جا ری ہے)

وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد شامل ہیں ۔وزیراعظم عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جس کے بعد وزیراعظم کل بدھ کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

اسلام آباد/جدہ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں پر عمران خان عمرہ کی ادائیگی سمیت سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقات کرینگے اور کل بروز بدھ دبئی روانہ ہونگے جہاں پر ان کا پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستانی اور سعودیپرچموں سے شاہراہوں کو سجا کر ان کا استقبال کیا گیا

۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد شامل ہیں ۔وزیراعظم عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جس کے بعد وزیراعظم کل بدھ کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

موضوعات:

loading...