اہم خبریں

ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈ کارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی، فرانسیسی سفارت خانے نے اداکارہ ماہرہ خان کو اہم پیغام بھجوا دیا

  جمعرات‬‮ 10 مئی‬‮‬‮ 2018  |  20:54
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ فرانس کے شہر کانز کے 71 ویں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیںلڑکھڑائیں گی۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی۔انہوں نے کہاکہ ہر کوئی کہہ

(خبر جا ری ہے)

کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے پرجوش ہوں گی ٗ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جہاں پرجوش ہوں وہیں بہت زیادہ گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں اس کیلئے تیاری کرچکی ہوتی تو اتنی پریشان نہیں ہوتی لیکن اب تک کچھ نہیں پتہ کہ کیا پہنوں گی، سب کچھ کیسے ہوگا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ فرانس کے شہر کانز کے 71 ویں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیںلڑکھڑائیں گی۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ

میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی۔انہوں نے کہاکہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے پرجوش ہوں گی ٗ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جہاں پرجوش ہوں وہیں بہت زیادہ گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں اس کیلئے تیاری کرچکی ہوتی تو اتنی پریشان نہیں ہوتی لیکن اب تک کچھ نہیں پتہ کہ کیا پہنوں گی، سب کچھ کیسے ہوگا؟

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں