اہم خبریں

کپل شرما کےا مداحوں کیلئے بری خبر ۔۔۔ 5سال قید کا خدشہ ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

  جمعرات‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2016  |  11:06
ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو میونسپل کارپوریشن کے محکمے پر رشوت لینے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا اور ثبوت پیش نہ کرنے پر کامیڈین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر رشوت لینے کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کامیڈین کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے گئے تھے لیکن اب کپل شرما اپنے الزامات کو لے کر نئی مصیبت میں پھنس چکے

(خبر جا ری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے کامیڈین کپل شرما پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رشوت مانگنے والے ملازمین کے نام نہ بتانے اوراپنے گھر کے قریب ساحلی جھاڑیوں کو کاٹنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا۔ کامیڈین کے خلاف درج مقدمے میں ماحول کو نقصان پہنچانے اورکاروباری فائدے کے لیے غلط بیانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں اداکار کو ایک ماہ سے 5 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما پر اس معاملے کے بعد 4 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو میونسپل کارپوریشن کے محکمے پر رشوت لینے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا اور ثبوت پیش نہ کرنے پر کامیڈین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر رشوت لینے کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کامیڈین کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے گئے تھے لیکن اب کپل شرما اپنے الزامات کو لے کر نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے کامیڈین کپل شرما پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رشوت مانگنے والے ملازمین کے نام نہ بتانے اوراپنے گھر کے قریب ساحلی جھاڑیوں کو کاٹنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا۔ کامیڈین کے خلاف درج مقدمے میں ماحول کو نقصان پہنچانے اورکاروباری فائدے کے لیے غلط بیانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں اداکار کو ایک ماہ سے 5 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما پر اس معاملے کے بعد 4 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں