اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ، نئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کی نمائش ملتوی

  بدھ‬‮ 11 فروری‬‮ 2015  |  13:21
کراچی: 14فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ  پردنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ورلڈ کپ  کے آغاز کے ساتھ  ہی کراچی میں ہونے والی  ثقافتی سرگرمیاں ، ٹیلی ویژن ڈراموں کی ریکارڈنگ کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا۔ پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہونے والی نئی  بھارتی اور پاکستانی فلموں کی نمائش موخر کردی گئی،زیادہ تر سنیماؤں نے پرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرلیا ہے، جدید سنیما گھروں میں ورلڈ کپ کرکٹ کے حوالے سے تزئیں وآرائش کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، فائنل مراحل میں متعدد سنیما گھروں میں کرکٹ ورلڈ کپ میچیز دکھانے کا بھی

(خبر جا ری ہے)

دکھانے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔

اس ماہ نمائش کے لیے پیش کی جانی والی پاکستانی فلم’’ دیوداس‘‘ اور’’ چنبیلی‘‘  اور بھارتی یاد گار فلم ’’شعلے ‘‘ کی نمائش بھی آئندہ ماہ مارچ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی فلم ’’دیوداس‘‘ 6مارچ کو جب کہ فلم’’ چنبیلی‘‘ اور بھارتی فلم’’ شعلے‘‘20مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بھارتی فلم’’ شعلے‘‘  مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے توسط سے 20مارچ کو ریلیز ہوگی۔

کراچی: 14فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ  پردنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ورلڈ کپ  کے آغاز کے ساتھ  ہی کراچی میں ہونے والی  ثقافتی سرگرمیاں ، ٹیلی ویژن ڈراموں کی ریکارڈنگ کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہونے والی نئی  بھارتی اور پاکستانی فلموں کی نمائش موخر کردی گئی،زیادہ تر سنیماؤں نے پرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرلیا ہے، جدید سنیما گھروں میں ورلڈ کپ کرکٹ کے حوالے سے تزئیں وآرائش کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، فائنل مراحل میں متعدد سنیما گھروں میں کرکٹ ورلڈ کپ میچیز دکھانے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔

loading...