اہم خبریں

پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور شاہکارتیار کر لیا

  بدھ‬‮ 23 ‬‮نومبر‬‮ 2016  |  0:07
کراچی(این این آئی)پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنیوالی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے ، نیا ڈرون طیارہ فضاء میں 15 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جوترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔’’15سے 20سال کی ریسرچ کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منفرد طیارے کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تیار کیا جائے گا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ صابری خان نے بتایا

(خبر جا ری ہے)

ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والے اس شاہکار ڈرون طیارے کوکراچی میں جاری دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیا ز 2016ء میں ڈسپلے کیلئے رکھا گیا ہے۔ طیارہ بغیر کسی وقفے کے 15 گھنٹوں تک پرواز کر سکتا ہے اور رات کے اوقات میں بھی پرواز کے قابل ہے جو اس کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہے جبکہ یہ خوبیاں اس قسم کے کسی دوسرے نظام میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جدید ڈرون طیارے کی قیمت 4X4کی جیپ کی مالیت سے زیادہ نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ تیر نما شکل والا ڈرون طیارہ فضائی نگرانی میں ایک نیا اور انقلابی کانسپٹ ہے جس کے پر موڑ ے اور فولڈ بھی کئے جا سکتے ہیں جبکہ اسے کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور 20فٹ کے کنٹینر میں بھی پیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی اس قسم کا فوجی اور سولین نگرانی کے نظام کو دنیا بھر میں برآمد کرتی ہے جن میں مغربی ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔

کراچی(این این آئی)پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنیوالی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے ، نیا ڈرون طیارہ فضاء میں 15 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جوترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔’’15سے 20سال کی ریسرچ کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منفرد طیارے کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تیار کیا جائے گا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ صابری خان نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والے اس شاہکار ڈرون طیارے کوکراچی میں جاری دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیا ز 2016ء میں ڈسپلے کیلئے رکھا گیا ہے۔ طیارہ بغیر کسی وقفے کے 15 گھنٹوں تک پرواز کر سکتا ہے اور رات کے اوقات میں بھی پرواز کے قابل ہے جو اس کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہے جبکہ یہ خوبیاں اس قسم کے کسی دوسرے نظام میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جدید ڈرون طیارے کی قیمت 4X4کی جیپ کی مالیت سے زیادہ نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ تیر نما شکل والا ڈرون طیارہ فضائی نگرانی میں ایک نیا اور انقلابی کانسپٹ ہے جس کے پر موڑ ے اور فولڈ بھی کئے جا سکتے ہیں جبکہ اسے کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور 20فٹ کے کنٹینر میں بھی پیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی اس قسم کا فوجی اور سولین نگرانی کے نظام کو دنیا بھر میں برآمد کرتی ہے جن میں مغربی ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں