اہم خبریں

ْفیصل آباد،مدینہ ٹائون کے علاقہ یاسر سٹریٹ سعید کالونی نمبر2 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد

  پیر‬‮ 14 مارچ‬‮ 2022  |  22:22
مکوآنہ (این این آئی )مدینہ ٹائون کے علاقہ یاسر سٹریٹ سعید کالونی نمبر2 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، سی پی او غلام مبشر میکن کا واقعہ پر فوری نوٹس، ایس پی مدینہ ٹائون کی سربراہی میں ایس ایچ او مدینہ ٹائون وہمراہی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسے پابند سلاسل کروا دیا، مدینہ ٹائون پولیس نے ملزم واسکی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش سروع کر دی۔چائلڈ پروٹیکشن آفیسر انعم انور کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ یاسر سٹریٹ سعید کالونی نمبر2 میں واقع

(خبر جا ری ہے)

ولد نظر عباس اہلیہ مہک علی کے گھر میںگھریلو ملازمہ کافی عرصہ سے حبس بے جا میں ہے جس کی اطلاع پر مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کی رہائشی 12 سالہ آمنہ دختر خالد مضروبہ کو جائے وقوعہ سے برآمد کروایا۔ ملزمان میاں بیوی انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے بچی کو کمرے میں بند کر کے رکھتے تھے۔

مکوآنہ (این این آئی )مدینہ ٹائون کے علاقہ یاسر سٹریٹ سعید کالونی نمبر2 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، سی پی او غلام مبشر میکن کا واقعہ پر فوری نوٹس، ایس پی مدینہ ٹائون کی سربراہی میں ایس ایچ او مدینہ ٹائون وہمراہی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے

تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسے پابند سلاسل کروا دیا، مدینہ ٹائون پولیس نے ملزم واسکی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش سروع کر دی۔چائلڈ پروٹیکشن آفیسر انعم انور کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ یاسر سٹریٹ سعید کالونی نمبر2 میں واقع محمد ادریس ولد نظر عباس اہلیہ مہک علی کے گھر میںگھریلو ملازمہ کافی عرصہ سے حبس بے جا میں ہے جس کی اطلاع پر مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کی رہائشی 12 سالہ آمنہ دختر خالد مضروبہ کو جائے وقوعہ سے برآمد کروایا۔ ملزمان میاں بیوی انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے بچی کو کمرے میں بند کر کے رکھتے تھے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں