اہم خبریں

صحت سے متعلق مشورہ کیلئے آپ کو کہیں جانا نہیں پڑے گا گوگل پر صرف یہ کام کریں اور ڈاکٹر آپ کوخدمات فراہم کرے گا

  ہفتہ‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2018  |  16:57
واشنگٹن(این این آئی)صحت کے مسائل کے جواب حاصل کرنے کے لیے متعدد امریکی ڈاکٹر گوگل سے رابطہ کر رہے ہیں۔گوگل سرچ انجن کا سہارا لے کر زیادہ تر لوگ بیماریوں کے بارے میں معلومات اور تفصیل جانتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سوال کے جواب میں کہ لوگ انٹرنیٹ پر سے سے زیادہ کس مرض کی علامات کا پتا لگاتے ہیں، میڈیکیئر ہیلتھ پلانس کے نجی ادارے کے مطابق، اس کا جواب ہے ’’اسٹریس‘‘ ادارے نے کہا کہ امریکہ کی ہر ریاست میں انٹرنیٹ پر علامات کی سب سے زیادہ سرچ اسٹریس (ذہنی دباؤ) کے بارے میں کی جاتی ہے۔ ذہنی

(خبر جا ری ہے)

بیماری کے بارے میں جن ریاستوں سے سب سے زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں اْن میں کنیٹی کٹ، ڈلاویر، الی نوائے، آئیووا، کینساس، میساچیوسٹس، مِزوری، پینسلوانیا، اوریگن اور ورجینیا شامل ہیں۔امریکن سائکولوجیکل ایسو سی ایشن (اے پی اے)کے مطابق، لوگوں کو طویل عرصے سے پیسے اور روزگار سے متعلق مسائل لاحق رہے ہیں، جن کے باعث اْنھیں ذہنی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ ایک عوامی جائزے کے مطابق، 2016ء کے صدارتی انتخابات ذہنی دباؤ کا بہت بڑا سبب بنے، جس سے امریکیوں کی نصف آبادی، 52 فی صد متاثر ہوئی۔

واشنگٹن(این این آئی)صحت کے مسائل کے جواب حاصل کرنے کے لیے متعدد امریکی ڈاکٹر گوگل سے رابطہ کر رہے ہیں۔گوگل سرچ انجن کا سہارا لے کر زیادہ تر لوگ بیماریوں کے بارے میں معلومات اور تفصیل جانتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سوال کے جواب میں کہ لوگ انٹرنیٹ پر سے سے زیادہ کس مرض کی علامات کا پتا لگاتے ہیں، میڈیکیئر ہیلتھ پلانس کے نجی ادارے کے مطابق، اس کا جواب ہے ’’اسٹریس‘‘ ادارے نے کہا کہ امریکہ کی ہر ریاست میں انٹرنیٹ پر علامات کی سب سے زیادہ سرچ اسٹریس (ذہنی دباؤ) کے بارے میں کی جاتی ہے۔

ذہنی دباؤ کی بیماری کے بارے میں جن ریاستوں سے سب سے زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں اْن میں کنیٹی کٹ، ڈلاویر، الی نوائے، آئیووا، کینساس، میساچیوسٹس، مِزوری، پینسلوانیا، اوریگن اور ورجینیا شامل ہیں۔امریکن سائکولوجیکل ایسو سی ایشن (اے پی اے)کے مطابق، لوگوں کو طویل عرصے سے پیسے اور روزگار سے متعلق مسائل لاحق رہے ہیں، جن کے باعث اْنھیں ذہنی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ ایک عوامی جائزے کے مطابق، 2016ء کے صدارتی انتخابات ذہنی دباؤ کا بہت بڑا سبب بنے، جس سے امریکیوں کی نصف آبادی، 52 فی صد متاثر ہوئی۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں