اہم خبریں

ملک کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا آغاز ،طلباء کو رہائشی اور کھانے پینے کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائیں گی،حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر

  اتوار‬‮ 11 مارچ‬‮ 2018  |  17:46
اسلام اباد (این این آئی) ملک کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا آغاز اگست 2018ء میں ہو گا۔ اخوت کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب کے مطابق یہ ملک کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جہاں پر ملک بھر سے آنے والے طلباء و طالبات کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو رہائشی اور کھانے پینے کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کیلئے زمین خریداری جا چکی ہے اور منصوبہ کے پہلے مرحلے پر اخراجات

(خبر جا ری ہے)

ملین روپے ہے۔ انہوں نے مخیر خضرات سے اپیل کی ہے کہ معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے حوالے سے منصوبہ میں ایک اینٹ کا عطیہ دیں اور صرف 5 لاکھ اینٹوں کے عطیہ سے پہلا مرحلہ مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اینٹ کے عطیہ کے لئے صرف ایک ہزار روپے کی ضرورت ہو گی ۔

اسلام اباد (این این آئی) ملک کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا آغاز اگست 2018ء میں ہو گا۔ اخوت کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب کے مطابق یہ ملک کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جہاں پر ملک بھر سے آنے والے طلباء و طالبات کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو رہائشی اور کھانے پینے کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کیلئے زمین خریداری جا چکی ہے اور منصوبہ کے پہلے مرحلے پر اخراجات کا 500 ملین روپے ہے۔ انہوں نے مخیر خضرات سے اپیل کی ہے کہ معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے حوالے سے منصوبہ میں ایک اینٹ کا عطیہ دیں اور صرف 5 لاکھ اینٹوں کے عطیہ سے پہلا مرحلہ مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اینٹ کے عطیہ کے لئے صرف ایک ہزار روپے کی ضرورت ہو گی ۔

loading...