اہم خبریں

بس ، ٹرین سروس،فلائٹ آپریشن کی بند ش میں توسیع سکول 15جولائی تک بند،دکانیں کھولنے سے متعلق بھی بڑا اعلان،قومی رابطہ کمیٹی نے بڑے فیصلوں کی منظوری دیدی

  جمعہ‬‮ 8 مئی‬‮‬‮ 2020  |  0:46
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،کورونا وائرس کے باعث سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اسکولوں کوکھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق مزید غور یکم جون کو کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی

(خبر جا ری ہے)

چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ جب کہ بس سروس ، ٹرین سروس اور مقامی فلائٹ آپریشن کی بندش میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،کورونا وائرس کے باعث سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی

کے اجلاس میں سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اسکولوں کوکھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق مزید غور یکم جون کو کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ جب کہ بس سروس ، ٹرین سروس اور مقامی فلائٹ آپریشن کی بندش میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں