اہم خبریں

نیب ریفرنسز،خواجہ حارث کی علیحدگی کے بعد نوازشریف نے کسے اپنا نیا وکیل مقرر کردیا؟حیران کن نام سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 14 جون‬‮ 2018  |  11:28
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے  نیب ریفرنسز میں پیروی کے لیے نئے وکیل مقرر کرلیا۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے اپنا وکالت نامہ داخل کرادیا۔نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز، العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ،نوازشریف کی وکالت کریں گے۔ اس سے قبل خواجہ حارث نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت نے آج

(خبر جا ری ہے)

حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا جب کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی آج پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کو 19 جون کو حتمی دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے  نیب ریفرنسز میں پیروی کے لیے نئے وکیل مقرر کرلیا۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے اپنا وکالت نامہ داخل کرادیا۔نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز، العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ،نوازشریف کی وکالت کریں گے۔

اس سے قبل خواجہ حارث نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت نے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا جب کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی آج پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کو 19 جون کو حتمی دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں