اہم خبریں

آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اچانک دبئی کیوں بلوا لیا ہے؟

  جمعرات‬‮ 24 ‬‮نومبر‬‮ 2016  |  12:45
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب کو دبئی طلب کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ اور مرتضی وہاب آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں مرتضی وہاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ مشیر قانون سندھ کے پاس اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی تھا لیکن عدالت نے مرتضی کو کام کرنے سے روک دیا۔سندھ حکومت نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اچانک

(خبر جا ری ہے)

طلب کئے جانے پر سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور سیاسی حوالوں سے اہم اقدامات اور فیصلوں کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب کو دبئی طلب کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ اور مرتضی وہاب آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں مرتضی وہاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ مشیر قانون سندھ کے پاس اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی تھا لیکن عدالت نے مرتضی کو کام کرنے سے روک دیا۔سندھ حکومت نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اچانک دبئی طلب کئے جانے پر سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور سیاسی حوالوں سے اہم اقدامات اور فیصلوں کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

loading...