اہم خبریں

امریکہ بھارت یک جان دو قالب،پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

  پیر‬‮ 26 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  19:29
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی

(خبر جا ری ہے)

عمل کرے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث

عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں