اہم خبریں

ڈالروں سے بھری گاڑی کا دروازہ کھل گیا،لوگوں نے سڑک سے پیسے اٹھا کر جیبیں بھر لیں،جانتے ہیں ا ب یہ رقم کیسے وصول کی جائیگی؟

  پیر‬‮ 7 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:11
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا مقفل دروازہ اس وقت کھل گیا جب وہ تیزی سے شاہراہ پر دوڑتی جارہی تھی۔ اس کے بعد وین سے لگ بھگ 6 لاکھ ڈالر کے نوٹ اڑ کر سڑک پر بکھرگئے اور لوگوں نے انہیں اٹھانے کی کوشش بھی کی۔پاکستانی 6 کروڑ روپے کے برابر رقم ایل 70 سیم جونز ایکسپریس وے پر بکھر گئی۔ سیکیورٹی وین کا عملہ اترا تو اس کے کچھ دیر بعد پولیس وہاں آپہنچی اور لوگوں کو خبردار کیا کہ رقم اٹھانے والوں پر فوری چوری کا مقدمہ کرکے ان کے خلاف کارروائی کی

(خبر جا ری ہے)

تاہم بہت سے لوگوں نے یہ رقم اٹھائی۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ رقم اٹھانے والے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر رقم واپس کردیں۔ ریاست کے پولیس سارجنٹ جان پیرائن نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گاڑی میں کتنی رقم موجود تھی جو صبح نو بجے کے قریب دروازہ کھلنے سے شاہراہ پر بکھر گئی تھی۔لوگوں نے نہ صرف اپنی جیبیں ڈالروں سے بھریں بلکہ انہوں نے اس کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا مقفل دروازہ اس وقت کھل گیا جب وہ تیزی سے شاہراہ پر دوڑتی جارہی تھی۔ اس کے بعد وین سے لگ بھگ 6 لاکھ ڈالر کے نوٹ اڑ کر سڑک پر بکھرگئے اور لوگوں نے انہیں اٹھانے کی کوشش بھی کی۔پاکستانی 6 کروڑ روپے کے برابر رقم ایل 70 سیم جونز ایکسپریس وے پر بکھر گئی۔ سیکیورٹی وین کا عملہ اترا تو اس کے کچھ دیر بعد پولیس وہاں آپہنچی اور لوگوں کو خبردار کیا کہ رقم اٹھانے والوں پر فوری چوری کا

مقدمہ کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم بہت سے لوگوں نے یہ رقم اٹھائی۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ رقم اٹھانے والے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر رقم واپس کردیں۔ ریاست کے پولیس سارجنٹ جان پیرائن نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گاڑی میں کتنی رقم موجود تھی جو صبح نو بجے کے قریب دروازہ کھلنے سے شاہراہ پر بکھر گئی تھی۔لوگوں نے نہ صرف اپنی جیبیں ڈالروں سے بھریں بلکہ انہوں نے اس کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں