اہم خبریں

سری لنکا سے متعلق چند ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  22:32
سری لنکا شمالی بحر ہند میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے اور اس دارالحکومت کولمبو ہےــ اس ملک میں سیاحوں کے لیے وہ سب کچھ موجود ہے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں- سری لنکا میں نہ صرف بھاری تعداد میں جنگلات موجود ہیں بلکہ یہاں 26 ایسے نیشنل پارک بھی واقع ہیں جہاں بڑی تعداد میں جنگلی حیات بھی موجود ہے- تاہم اس کے علاوہ سری لنکا سے کئی ایسے دلچسپ حقائق وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-سری لنکا 1505 میں ایک پرتگالی کالونی تھا ٬ اس کے بعد 1658 میں یہ ہالینڈ کے ماتحت آگیا

(خبر جا ری ہے)

کے ماتحت آگیا اور اس کے بعد 1796 میں برطانیہ کے زیرِ انتظام چلا گیا- بالآخر 1948 میں سری لنکا کو مکمل آزادی نصیب ہوئی-دنیا کا سب سے قدیم ترین درخت بھی سری لنکا میں ہی موجود ہے- انسان کا لگایا جانے والا یہ درخت 2000 سال پرانا ہے-سال 2016 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سری لنکا کو ملیریا سے آزاد ملک قرار دے دیا- 20 ویں صدی کے وسط تک یہ ان ممالک میں شامل تھا جو ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر تھے- حضرت آدم علیہ السلام جب آسمان سے زمیں پر بھیجے گئے تو "سراندیپ" سری لنکا میں انھوں نے پہلا قدم رکھا جس کا نشان سری لنکا کے پہاڑ پر پائے جانے کی روایات ملتی ہیں- اس پہاڑ کی بلندی 797 فٹ ہے- اور یہاں حضرت آدم علیہ السلام کے قدم کا نشان بھی موجود ہے-سری لنکا دوسرا ایسا سب سے زیادہ بدترین ملک تھا جسے 2004 میں سونامی نے اپنا شکار بنایا- اس وقت یہاں 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ نصف ملین سے زائد بےگھر ہوگئے-سری لنکا مسلسل 25 سال تک خانہ جنگی کا شکار رہا جس دوران 70 سے 80 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- بالآخر ان تنازعات کا خاتمہ مئی 2009 میں اسوقت ہوا جب سرکاری فوج نے باغیوں پر مکمل قابو پا لیا-سری لنکا دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ چائے مہیا کرنے والا ملک ہے- پہلے تین ممالک میں چین٬ انڈیا اور کینیا شامل ہیں- سری لنکا میں متعدد اقسام کی چائے کی پیداوار ہوتی ہے-مشہورِ زمانہ لپٹن چائے بھی سب سے پہلے 1890 میں سری لنکا میں ہی قائم کی گئی تھی اور آج دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے-قدیم دور میں سری لنکا دنیا میں سب سے زیادہ دارچینی پیدا بھی کرتا تھا اور اسےایکسپورٹ بھی کرتا تھا- تاہم اب یہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر دو ممالک میں انڈونیشیا اور چین شامل ہیں- سری لنکا منفرد جانوروں کا گھر بھی کہلاتا ہے- یہاں 125 اقسام ممالیہ جانوروں کی٬ 433 قسم کے پرندے٬ 245 قسم کی تتلیاں٬ 96 قسم کے سانپ٬ 97 قسم کی چھپکلیاں اور 383 قسم کی مکڑیاں پائی جاتی ہیں-

سری لنکا شمالی بحر ہند میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے اور اس دارالحکومت کولمبو ہےــ اس ملک میں سیاحوں کے لیے وہ سب کچھ موجود ہے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں- سری لنکا میں نہ صرف بھاری تعداد میں جنگلات موجود ہیں بلکہ یہاں 26 ایسے نیشنل پارک بھی واقع ہیں جہاں بڑی تعداد میں جنگلی حیات بھی موجود ہے- تاہم اس کے علاوہ سری لنکا سے کئی ایسے دلچسپ حقائق وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-سری لنکا 1505 میں ایک پرتگالی کالونی تھا

٬ اس کے بعد 1658 میں یہ ہالینڈ کے ماتحت آگیا اور ہالینڈ کے ماتحت آگیا اور اس کے بعد 1796 میں برطانیہ کے زیرِ انتظام چلا گیا- بالآخر 1948 میں سری لنکا کو مکمل آزادی نصیب ہوئی-دنیا کا سب سے قدیم ترین درخت بھی سری لنکا میں ہی موجود ہے- انسان کا لگایا جانے والا یہ درخت 2000 سال پرانا ہے-سال 2016 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سری لنکا کو ملیریا سے آزاد ملک قرار دے دیا- 20 ویں صدی کے وسط تک یہ ان ممالک میں شامل تھا جو ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر تھے- حضرت آدم علیہ السلام جب آسمان سے زمیں پر بھیجے گئے تو “سراندیپ” سری لنکا میں انھوں نے پہلا قدم رکھا جس کا نشان سری لنکا کے پہاڑ پر پائے جانے کی روایات ملتی ہیں- اس پہاڑ کی بلندی 797 فٹ ہے- اور یہاں حضرت آدم علیہ السلام کے قدم کا نشان بھی موجود ہے-سری لنکا دوسرا ایسا سب سے زیادہ بدترین ملک تھا جسے 2004 میں سونامی نے اپنا شکار بنایا- اس وقت یہاں 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ نصف ملین سے زائد بےگھر ہوگئے-سری لنکا مسلسل 25 سال تک خانہ جنگی کا شکار رہا جس دوران 70 سے 80 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- بالآخر ان تنازعات کا خاتمہ مئی 2009 میں اسوقت ہوا جب سرکاری فوج نے باغیوں پر مکمل قابو پا لیا-سری لنکا دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ چائے مہیا کرنے والا ملک ہے-

پہلے تین ممالک میں چین٬ انڈیا اور کینیا شامل ہیں- سری لنکا میں متعدد اقسام کی چائے کی پیداوار ہوتی ہے-مشہورِ زمانہ لپٹن چائے بھی سب سے پہلے 1890 میں سری لنکا میں ہی قائم کی گئی تھی اور آج دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے-قدیم دور میں سری لنکا دنیا میں سب سے زیادہ دارچینی پیدا بھی کرتا تھا اور اسےایکسپورٹ بھی کرتا تھا- تاہم اب یہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر دو ممالک میں انڈونیشیا اور چین شامل ہیں- سری لنکا منفرد جانوروں کا گھر بھی کہلاتا ہے- یہاں 125 اقسام ممالیہ جانوروں کی٬ 433 قسم کے پرندے٬ 245 قسم کی تتلیاں٬ 96 قسم کے سانپ٬ 97 قسم کی چھپکلیاں اور 383 قسم کی مکڑیاں پائی جاتی ہیں-

loading...