اہم خبریں

گردن کا درد کو ختم کرنے کے 8 طریقے

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  21:50
گردن درد کی عمومی وجہ زیادہ کام یا ہھر غلط انداز سے لیٹنا یا بیٹنا ہے ۔ 65 سال کی عمر تک ہر انسان کو ایک بار اس تکلیف سے ضرور گزرنا پڑتا ہے اور ماہرین کےمطابق آبادی کا دس فیصد اس تکلیف میں دائمی طور پر مبتلاء ہوتا ہے ۔ لیکن آپ پریشان نہ ہوا آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقیں بتائیں گے جبن کو اختیار کرنے سے گردن کا درد ایسا ختم ہوگا جیسے کبھی ہوا ہی نہ ہو ۔ تو چلیں پھر دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے طریقے ہیں نشست بو برخاست کا انداز گردن

(خبر جا ری ہے)

شکایت ذیادہ تر دیر تک کمپیوٹر استعمال کرنے اور غلط طریقے سے لیٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ جیسے ہی درد اٹھنے لگے فوراً اس کام کو روک دیں جو کرتے ہوئے درد شروع ہوا ہو۔ دو تین دن تک آرام کریں اور اگر پھر بھی درد میں آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ایکیوپریشر ایکیوپریشر کے یہ چار نقطے گردن کے درد میں جلد آرام پہنچاتے ہیں۔ ٭ کندھے پر شانے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگوٹھے یا شہادت کی انگلی سے دباؤ ڈالیں۔ دباؤ نیچے کی سمت جانا چاہیئے اور ذیادہ سخت نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ مساج چار سے پانچ سیکنڈ کیا جائے۔ ٭ گردن کے پیچھے گدی کے بیچ میں جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگوٹھے کی مدد سے دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔ ٭ انگلیوں کے جوڑ کے پیچھے چھوٹی انگلی اور رِنگ فنگر کے درمیان جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگلی سے ٹھوس دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔ ٭ شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان جو نرم جگہ ہوتی ہے اس میں مضبوطی سے دباؤ دیں۔ یہ مساج بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔ مساج مساج اعصاب اور پٹھوں کو پُرسکون کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ایک اچھا مساج گردن کے درد میں فوراً اور دیرپا آرام پہنچاتا ہے اور گردن میں جمع ہوجانے والے نمکیات کو بھی خارج کرتا ہے۔ ورزش تین حصوں میں کی جانے والی یہ ورزش نہ صرف گردن کا درد دور کرے گی بلکہ گردن کے رگ پٹھوں کو بھی مضبوط بنائے گی۔٭ گردن اور سر کو دائرے میں گھمائیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کریں۔ ٭ سر کو پہلے بائیں جانب جس حد تک موڑ سکتے ہیں موڑیں۔ پھر بائیں جانب موڑیں اور یہ عمل بھی تین مرتبہ کریں۔ ٭ گردن اور سر کو اوپر نیچے کریں اور یہ بھی تین مرتبہ دہرائیں۔ وٹامن بی 12 ان غذائی اجزاء کا استعمال کیا جائے جن میں وٹامن بی 12 کی وافر مقدار موجود ہو۔ یہ وٹامن اعصاب پر حفاظت کی ایک موٹی تہہ بنانے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے اعصاب درد کا رد عمل ظاہر نہیں کرتے۔ ہلدی ہلدی ملا دودھ یا شہد اور ہلدی کی چائے جسم کے کسی بھی حصے سے درد کھینچنے کے لئے پی جاتی ہے۔ گردن میں اینٹھن بھی ہلدی کے استعمال سے دور کی جاسکتی ہے۔ گردن کا دائمی درد مائیکرو ویو اوون میں چاول یا جو سے بھری کپڑے کی تھیلی دو منٹ تک گرم کریں اور 15 منٹ تک درد کی جگہ پر لگائے رکھیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ عمل صبح اٹھ کر ورزش سے پہلے کریں۔ گرم پانی کے غسل سے بھی گردن کے درد میں آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔ نہانے کے پانی میں ایپسم نمک ملائیں۔ یہ نمک پٹھوں کی اینٹھن اور کھنچاؤ کو دور کرتا ہے۔ برف یاد رکھیں کبھی بھی برف کو بغیر کسی کپڑے کے جسم پر نہ رکھیں اس سے نقصان ہوتا ہے ۔ جب بھی اس کا استعمال کریں تو کسی کپڑے میں رکھیں اس کے بعد جسم میں جہاں درد ہو وہاں برف کی ٹکور کریں اس کی وجہ سے رگیں سکڑ جاتی ہے اور مخصوص جگہ پر خون کی ترسیل ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے درد میں کمی ہو جاتی ہے ۔

گردن درد کی عمومی وجہ زیادہ کام یا ہھر غلط انداز سے لیٹنا یا بیٹنا ہے ۔ 65 سال کی عمر تک ہر انسان کو ایک بار اس تکلیف سے ضرور گزرنا پڑتا ہے اور ماہرین کےمطابق آبادی کا دس فیصد اس تکلیف میں دائمی طور پر مبتلاء ہوتا ہے ۔ لیکن آپ پریشان نہ ہوا آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقیں بتائیں گے جبن کو اختیار کرنے سے گردن کا درد ایسا ختم ہوگا جیسے کبھی ہوا ہی نہ ہو ۔ تو چلیں پھر دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے طریقے ہیں
نشست بو برخاست کا انداز

گردن کے درد کی شکایت ذیادہ تر دیر تک کمپیوٹر استعمال کرنے اور غلط طریقے سے لیٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ جیسے ہی درد اٹھنے لگے فوراً اس کام کو روک دیں جو کرتے ہوئے درد شروع ہوا ہو۔ دو تین دن تک آرام کریں اور اگر پھر بھی درد میں آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ایکیوپریشر

ایکیوپریشر کے یہ چار نقطے گردن کے درد میں جلد آرام پہنچاتے ہیں۔

٭ کندھے پر شانے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگوٹھے یا شہادت کی انگلی سے دباؤ ڈالیں۔ دباؤ نیچے کی سمت جانا چاہیئے اور ذیادہ سخت نہیں ہونا

چاہیئے۔ یہ مساج چار سے پانچ سیکنڈ کیا جائے۔

٭ گردن کے پیچھے گدی کے بیچ میں جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگوٹھے کی مدد سے دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

٭ انگلیوں کے جوڑ کے پیچھے چھوٹی انگلی اور رِنگ فنگر کے درمیان جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگلی سے ٹھوس دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

٭ شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان جو نرم جگہ ہوتی ہے اس میں مضبوطی سے دباؤ دیں۔ یہ مساج بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

مساج

مساج اعصاب اور پٹھوں کو پُرسکون کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ایک اچھا مساج گردن کے درد میں فوراً اور دیرپا آرام پہنچاتا ہے اور گردن میں جمع ہوجانے والے نمکیات کو بھی خارج کرتا ہے۔

ورزش

تین حصوں میں کی جانے والی یہ ورزش نہ صرف گردن کا درد دور کرے گی بلکہ گردن کے رگ پٹھوں کو بھی مضبوط بنائے گی۔٭ گردن اور سر کو دائرے میں گھمائیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کریں۔

٭ سر کو پہلے بائیں جانب جس حد تک موڑ سکتے ہیں موڑیں۔ پھر بائیں جانب موڑیں اور یہ عمل بھی تین مرتبہ کریں۔

٭ گردن اور سر کو اوپر نیچے کریں اور یہ بھی تین مرتبہ دہرائیں۔

وٹامن بی 12

ان غذائی اجزاء کا استعمال کیا جائے جن میں وٹامن بی 12 کی وافر مقدار موجود ہو۔ یہ وٹامن اعصاب پر حفاظت کی ایک موٹی تہہ بنانے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے اعصاب درد کا رد عمل ظاہر نہیں کرتے۔

ہلدی

ہلدی ملا دودھ یا شہد اور ہلدی کی چائے جسم کے کسی بھی حصے سے درد کھینچنے کے لئے پی جاتی ہے۔ گردن میں اینٹھن بھی ہلدی کے استعمال سے دور کی جاسکتی ہے۔

گردن کا دائمی درد

مائیکرو ویو اوون میں چاول یا جو سے بھری کپڑے کی تھیلی دو منٹ تک گرم کریں اور 15 منٹ تک درد کی جگہ پر لگائے رکھیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ عمل صبح اٹھ کر ورزش سے پہلے کریں۔ گرم پانی کے غسل سے بھی گردن کے درد میں آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔ نہانے کے پانی میں ایپسم نمک ملائیں۔ یہ نمک پٹھوں کی اینٹھن اور کھنچاؤ کو دور کرتا ہے۔

برف

یاد رکھیں کبھی بھی برف کو بغیر کسی کپڑے کے جسم پر نہ رکھیں اس سے نقصان ہوتا ہے ۔ جب بھی اس کا استعمال کریں تو کسی کپڑے میں رکھیں اس کے بعد جسم میں جہاں درد ہو وہاں برف کی ٹکور کریں اس کی وجہ سے رگیں سکڑ جاتی ہے اور مخصوص جگہ پر خون کی ترسیل ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے درد میں کمی ہو جاتی ہے ۔

loading...