مولانا خادم حسین رضوی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نفرت انگیز تقریر کا الزام ، پولیس کے مولانا خادم رضوی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ملتان روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر شام کے وقت چھاپہ مارا اور خادم حسین رضوی کی گرفتاری کی کوشش کی لیکن ناکام رہی ، اس سلسلے میں پولیس نے گھر داخل ہونے کے لئے سیڑھیاں بھی لگائیں ۔جس کے بعد پولیس نے چوک یتیم خانہ پر واقع مسجد رحم اللعالمین کا گھیرائو کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی ناکام رہے۔

اس موقع پر تحریک لبیک کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔دوسری جانب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر شفیق امینی کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ مولانا خادم رضوی نے کہا تھا کہ جب فرانس میں یہ اعلان ہوا تھا تو اسی وقت پاکستان کے میزائیل سیدھے ہو جاتے ، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے بات کرتے ہیں کہ ہمیں تکلیف ہوئی تمہارا یہ کام نہیں ہے یہ ہمارا کا م ہے جن کے پاس ایٹم بم نہیں ۔