اہم خبریں

جوہری جنگی جہاز پر حملہ کیا گیا تو ردعمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے ؟ ایران نے انتباہ جاری کر دیا

  پیر‬‮ 19 اگست‬‮ 2019  |  17:53
تہران (این این آئی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے کہاہے کہ خلیج فارس میں امریکا اور برطانیہ کی موجودگی سارے خطے کے عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں تنگسیری کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے خطے کو صرف ایران ہی دوسرے ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کر کے استحکام فراہم کر سکتا ہے۔ ایرانی جنرل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اْن کا ملک امن اور سلامتی کا خواہش مند ہے۔ تنگسیری کے مطابق اگر جوہری توانائی کے حامل جنگی بحری جہاز

(خبر جا ری ہے)

گیا تو خلیج کے جنوبی حصے کے ممالک کے لیے آلودگی کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا۔

تہران (این این آئی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے کہاہے کہ خلیج فارس میں امریکا اور برطانیہ کی موجودگی سارے خطے کے عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں تنگسیری کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے خطے کو صرف ایران ہی دوسرے ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کر کے استحکام فراہم کر سکتا ہے۔ ایرانی جنرل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اْن کا ملک امن اور سلامتی کا خواہش مند ہے۔ تنگسیری کے مطابق اگر جوہری توانائی کے حامل جنگی بحری جہاز پرحملہ کیا گیا تو خلیج کے جنوبی حصے کے ممالک کے لیے آلودگی کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا۔

loading...