اہم خبریں

پی سی بی کی شاہ خرچیاں عروج پر، چیئرمین نجم سیٹھی بورڈ کی جیب پر بھاری پڑنے لگے، انگلینڈ اور آئر لینڈ وقت گزارنے کے لیے کتنے لاکھ وصول کیے؟ حیرت انگیز انکشاف

  جمعہ‬‮ 8 جون‬‮ 2018  |  0:14
پی سی بی کی شاہ خرچیاں عروج پر، چیئرمین نجم سیٹھی بورڈ کی جیب پر بھاری پڑنے لگے، انگلینڈ اور آئر لینڈ وقت گزارنے کے لیے کتنے لاکھ وصول کیے؟ حیرت انگیز انکشاف لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی شاہ خرچیاں جاری ہیں ،چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ چیئرمین نجم سیٹھی 11جون کو انگلینڈ سے وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے 31روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔یوں تو چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں۔ پھر بھی

(خبر جا ری ہے)

نےلاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئے؟ اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا ۔

پی سی بی کی شاہ خرچیاں عروج پر، چیئرمین نجم سیٹھی بورڈ کی جیب پر بھاری پڑنے لگے، انگلینڈ اور آئر لینڈ وقت گزارنے کے لیے کتنے لاکھ وصول کیے؟ حیرت انگیز انکشاف لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی شاہ خرچیاں جاری ہیں ،چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ چیئرمین نجم سیٹھی 11جون کو انگلینڈ سے وطن واپس آ رہے ہیں،

ان کے 31روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔یوں تو چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں۔ پھر بھی نجم سیٹھی نےلاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئے؟ اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا ۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں