اہم خبریں

گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنا گھر ایک بار پھر ٹوٹنے سے بچا لیا

  بدھ‬‮ 10 جنوری‬‮ 2018  |  17:25
لاہور(این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہوگئی۔پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام بھی لگاچکی ہیں۔حمیرا ارشد نے احمد بٹ سےعلیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست کررکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے شوہر سے ایک بار پھر صلح کرلی

(خبر جا ری ہے)

گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔ا گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ سے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں اور خلع کے کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتی۔واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے جس کے بعد حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور(این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہوگئی۔پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام بھی لگاچکی ہیں۔حمیرا ارشد نے احمد بٹ سےعلیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست کررکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے شوہر سے ایک بار پھر صلح کرلی

ہے اور گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔ا گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ سے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں اور خلع کے کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتی۔واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے جس کے بعد حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں