اہم خبریں

مہندرا سنگھ دھونی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر شاہد آفریدی کیلئے ایسے نعرے لگ گئے کہ کبھی سوچا بھی نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا

  منگل‬‮ 28 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  15:07
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان جب مقبوضہ کشمیر میں جاری ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تو اس موقع پر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے حق میں نعرے لگنا شروع ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے زیر اہتمام بارہ مولہ ڈسٹرکٹ میں کھیلی جانے والی چنار کرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ کے فائنل کے لیے بطورمہمان خصوصی کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے تو وہاں موجود آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مداحوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی آمد کے ساتھہی

(خبر جا ری ہے)

کے ساتھہی ’’بوم بوم آفریدی‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیے، واضح رہے کہ دھونی کو بھارتی فوج میں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ دیا گیا ہے، اس موقع پر بھارتی میڈیا اپنے سابق کپتان دھونی کی اس انداز میں بے عزتی پر اوسان خطا کر بیٹھا اور مذکورہ کشمیری مداحوں کو دہشت گردوں سے تشبیہ دے ڈالی۔

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان جب مقبوضہ کشمیر میں جاری ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تو اس موقع پر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے حق میں نعرے لگنا شروع ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے زیر اہتمام بارہ مولہ ڈسٹرکٹ میں کھیلی جانے والی چنار کرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ کے فائنل کے لیے بطورمہمان

خصوصی کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے تو وہاں موجود آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مداحوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی آمد کے ساتھہی ’’بوم بوم آفریدی‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیے، واضح رہے کہ دھونی کو بھارتی فوج میں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ دیا گیا ہے، اس موقع پر بھارتی میڈیا اپنے سابق کپتان دھونی کی اس انداز میں بے عزتی پر اوسان خطا کر بیٹھا اور مذکورہ کشمیری مداحوں کو دہشت گردوں سے تشبیہ دے ڈالی۔

loading...