اہم خبریں

سری لنکا کیخلاف ٹرپل سنچری بچے سے بلا خرید کر بنائی ، یونس خان کاانکشاف

  منگل‬‮ 28 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  14:58
لاہور( سی پی پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں سری لنکا کیخلاف کراچی میں ا پنے کیریئر کی واحد ٹرپل سنچری ایک بچے سے بلا خرید کر بنائی تھی۔ اپنے انٹر ویو میں یونس خان نے انکشاف کیا کہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے ایک گراؤنڈ میں ایک بچہ بیٹ سے کھیل رہا تھا ، میں نے اس سے بیٹ مانگا اور کہا کہ تم باؤلنگ کراؤ ، جب میں نے اس بیٹ سے کھیلا تو وہ مجھے پسند آیا، میں نے اس بچےسے پوچھا کہ بیٹ کتنے کا لیاہے؟۔بچے

(خبر جا ری ہے)

کا لیاہے؟۔بچے نے بیٹ کی قیمت300روپے بتائی جس پر میں نے بچے سے پوچھا کہ کیا میں یہ بیٹ تم سے خرید سکتا ہوں ،بچہ بولاآ پ بیٹ ویسے ہی لے لیں تاہم میں نے اسے پیسے دیکر بلا خرید لیا۔یونس خان نے کہا کہ انہوں نے اس بیٹ کے سٹیکر اتارے اور اسے تیل لگا کر3دن کے لیے ویسے ہی چھوڑ دیا ،اس کے بعد سری لنکا کی سیریز میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ٹرپل سنچری بھی اسے بلے سے سکور کی۔

لاہور( سی پی پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں سری لنکا کیخلاف کراچی میں ا پنے کیریئر کی واحد ٹرپل سنچری ایک بچے سے بلا خرید کر بنائی تھی۔ اپنے انٹر ویو میں یونس خان نے انکشاف کیا کہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے ایک گراؤنڈ میں ایک بچہ بیٹ سے کھیل رہا تھا ، میں نے اس سے بیٹ مانگا اور کہا کہ تم باؤلنگ کراؤ ، جب میں نے اس بیٹ سے کھیلا تو وہ مجھے پسند آیا، میں نے اس

بچےسے پوچھا کہ بیٹ کتنے کا لیاہے؟۔بچے نے بیٹ کی قیمت300روپے بتائی جس پر میں نے بچے سے پوچھا کہ کیا میں یہ بیٹ تم سے خرید سکتا ہوں ،بچہ بولاآ پ بیٹ ویسے ہی لے لیں تاہم میں نے اسے پیسے دیکر بلا خرید لیا۔یونس خان نے کہا کہ انہوں نے اس بیٹ کے سٹیکر اتارے اور اسے تیل لگا کر3دن کے لیے ویسے ہی چھوڑ دیا ،اس کے بعد سری لنکا کی سیریز میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ٹرپل سنچری بھی اسے بلے سے سکور کی۔

loading...