اہم خبریں

منافقوں کا ٹھکانہ‎

  ہفتہ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2020  |  1:09
ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں‘‘۔ ہماری کچہری میں سو روپے میں گواہ مل جاتا ہے مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے‘‘۔ ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو‘‘۔ ہماری درس گاہیں جہالت بیچتی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لے کر قبر کی گود تک‘‘۔ ہمارے ہسپتال موت بانٹتے ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’اور

(خبر جا ری ہے)

ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا‘‘۔ ہمارے بازار جھوٹ، خیانت، ملاوٹ کے اڈے ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ہماری مسجدیں ذاتی پراپرٹی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’اور مسجدیں اللہ کی ہیں‘‘۔ ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے اور جو کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اس کا نام منافقت ہے۔ منافقوں کا ٹھکانہ جہنم میں سب سے نیچے ہے تو دنیا میں مقام سب سے اونچا کیسے ہوسکتا ہے؟

ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں‘‘۔ ہماری کچہری میں سو روپے میں گواہ مل جاتا ہے مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے‘‘۔ ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو‘‘۔ ہماری درس گاہیں جہالت بیچتی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لے کر قبر کی گود تک‘‘۔ ہمارے ہسپتال موت بانٹتے ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’اور جس

نے ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا‘‘۔ ہمارے بازار جھوٹ، خیانت، ملاوٹ کے اڈے ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ہماری مسجدیں ذاتی پراپرٹی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’اور مسجدیں اللہ کی ہیں‘‘۔ ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے اور جو کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اس کا نام منافقت ہے۔ منافقوں کا ٹھکانہ جہنم میں سب سے نیچے ہے تو دنیا میں مقام سب سے اونچا کیسے ہوسکتا ہے؟

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں