اہم خبریں

خدا کی بات سننے کے لیے سر پر پتھر لگنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے

  ہفتہ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2020  |  1:10
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک انجینئر بلڈنگ کی دسویں منزل پر کام کر رہا تھا، ایک مزدور بلڈنگ کے نیچے اپنے کام میں مصروف تھا، انجینئر کو مزدور سے کام تھا، بہت زیادہ اس کو آواز دی لیکن اس نے نہیں سنی۔انجینئر نے جیب سے 100 روپے کا نوٹ نکالا اور نیچے پھینکا تاکہ مزدور اوپر کی طرف متوجہ ہو جائے لیکن مزدور نے نوٹ اٹھا کر جیب میں ڈالا اور اوپر دیکھے بغیر اپنے کام میں مصروف ہوگیا، دوسری دفعہ انجینئر نے 500 روپے کا نوٹ نکالا اور نیچے پھینکا کہ شاید اب کی بار مزدور اوپر

(خبر جا ری ہے)

متوجہ ہو جائے، مزدور نے پھر سے اوپر دیکھے بغیر نوٹ جیب میں ڈال لیا اب تیسری دفعہ انجینئر نے ایک چھوٹی سی کنکری اٹھائی اور اسے نیچے پھینک دیا، کنکر کا مزدور کے سر پر لگنا تھا اس نے فوراً اوپر کی طرف نگاہ کی، انجینئر نے اسے اپنے کام کے بارے بتایا۔ یہ درحقیقت ہماری زندگی کی کہانی ہے۔ ہمارا مہربان خدا ہمیشہ ہم پر نعمتوں کی بارش کرتا ہے کہ شاید ہم سر اٹھا کر اس کا شکریہ ادا کریں، اس کی باتیں سنیں لیکن ہم اس طرح اس کی بات نہیں سنتے لیکن جونہی کوئی چھوٹی سی مشکل، پریشانی یا مصیبت ہماری زندگی میں آتی ہے ہم فوراً اس ذات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں صرف مشکلات میں خدا یاد آتا ہے، پس ہمیں چاہیے کہ ہر وقت، جب بھی پروردگار کی طرف سے کوئی نعمت ہم تک پہنچے فوراً اس کا شکریہ ادا کریں، شکریہ ادا کرنے اور خدا کی بات سننے کے لیے سر پر پتھر لگنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک انجینئر بلڈنگ کی دسویں منزل پر کام کر رہا تھا، ایک مزدور بلڈنگ کے نیچے اپنے کام میں مصروف تھا، انجینئر کو مزدور سے کام تھا، بہت زیادہ اس کو آواز دی لیکن اس نے نہیں سنی۔انجینئر نے جیب سے 100 روپے کا نوٹ نکالا اور نیچے پھینکا تاکہ مزدور اوپر کی طرف متوجہ ہو جائے لیکن مزدور نے نوٹ اٹھا کر جیب میں ڈالا اور اوپر دیکھے بغیر اپنے کام میں مصروف ہوگیا، دوسری دفعہ انجینئر نے 500 روپے کا نوٹ نکالا اور نیچے پھینکا کہ شاید اب کی بار مزدور اوپر کی

طرف متوجہ ہو جائے، مزدور نے پھر سے اوپر دیکھے بغیر نوٹ جیب میں ڈال لیا اب تیسری دفعہ انجینئر نے ایک چھوٹی سی کنکری اٹھائی اور اسے نیچے پھینک دیا، کنکر کا مزدور کے سر پر لگنا تھا اس نے فوراً اوپر کی طرف نگاہ کی، انجینئر نے اسے اپنے کام کے بارے بتایا۔ یہ درحقیقت ہماری زندگی کی کہانی ہے۔ ہمارا مہربان خدا ہمیشہ ہم پر نعمتوں کی بارش کرتا ہے کہ شاید ہم سر اٹھا کر اس کا شکریہ ادا کریں، اس کی باتیں سنیں لیکن ہم اس طرح اس کی بات نہیں سنتے لیکن جونہی کوئی چھوٹی سی مشکل، پریشانی یا مصیبت ہماری زندگی میں آتی ہے ہم فوراً اس ذات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں صرف مشکلات میں خدا یاد آتا ہے، پس ہمیں چاہیے کہ ہر وقت، جب بھی پروردگار کی طرف سے کوئی نعمت ہم تک پہنچے فوراً اس کا شکریہ ادا کریں، شکریہ ادا کرنے اور خدا کی بات سننے کے لیے سر پر پتھر لگنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

loading...