اہم خبریں

زونگ 4جی کو بہترین خدمات کے صلہ میں 2ایوارڈز نے نوازا گیا

  منگل‬‮ 29 اکتوبر‬‮ 2019  |  16:00
اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی کو کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے "انوویشن ان لیڈرشپ" کے ساتھ ساتھ "سی ای او آف دی ائیر" کے دو ایوارڈ ز دیے گئے۔ صارفین کا پہلا اور اہم انتخاب ہونے کے ناطے ، زونگ 4 جی کو اس کی جدید ترین خدمات کے ساتھ ٹیلی کام انڈسٹری میں صف اول کا نیٹ ورک تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹیلی مواصلات اور موبائل رابطے میں زونگ فور جی تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ بہترین نیٹ ورک کے طور پر ابھرا ہے ،

(خبر جا ری ہے)

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا کامیابی سے تجربہ کرنے والا پہلا اور واحد نیٹ ورک ہے ، اور پاکستان میں سب سے پہلے 4Gمتعارف کروانے والا پہلا نیٹ ورک بھی زونگ ہی تھا۔یہ ایوارڈ زونگ 4 جی کے لئے ایک اور بڑی جیت ہے کیونکہ تکنیکی جدت کے ذریعے زونگ 4 جی ہر دن صارفین کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ اس بات کی دلیل ہے کہ زونگ 4جی پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور بہترین خدمات فراہم کرنے میں ہراول دستے کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان میں صارفین کی ترجیح اول کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس موقع پر چیئرمین اور سی ای او زونگ 4 جی ، مسٹر وانگ ہوا نے کہا ، "رواں سال کے اوائل میں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بہترین 4 جی خدمات فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا،اور ان ایوارڈا کا دیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ڈیٹا سروز کے حصول کیلئے زونگ 4جی ہی پاکستان میں صارف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی جدت طرازی اور تکنیکی ترقی کے لئے پرعزم ہے ، زونگ 4 جی انفارمیشن سروسز میں تکنیکی جدت فراہم کرتی رہے گی اور نئی ٹیکنالوجی جیسے بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا مکمل استعمال پاکستانی صارفین کے لیے مہیا کرتی رہیگی۔ ‎
تکنیکی جدت اور صنعت کی ترقی کو فروغ دینے سے ، زونگ 4 جی خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم  ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی ناقابل تردید رہنمائی کے ساتھ ، زونگ 4G ملک بھر میں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور ساتھ ہی گوگل ، یوٹیوب ، فیس بک اور واٹس ایپ جیسے ڈیجیٹل فورمز کے ساتھ شراکت میں ہے تاکہ اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرسکیں۔  سب سے زیادہ 4 جی صارفین کی تعداد 14 ملین سے زائد اور 12000 4G ٹاورز پر مشتمل وسیع تر 4 جی نیٹ ورک کے ساتھ ، زونگ 4 جی پاکستان میں ڈیجیٹل اور تکنیکی جدت طرازی میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کیے ہوئے ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی کو کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے “انوویشن ان لیڈرشپ” کے ساتھ ساتھ “سی ای او آف دی ائیر” کے دو ایوارڈ ز دیے گئے۔ صارفین کا پہلا اور اہم انتخاب ہونے کے ناطے ، زونگ 4 جی کو اس کی جدید ترین خدمات کے ساتھ ٹیلی کام انڈسٹری میں صف اول کا نیٹ ورک تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹیلی مواصلات اور موبائل رابطے میں زونگ فور جی تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ بہترین نیٹ ورک کے طور پر ابھرا ہے ، جو پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا کامیابی سے تجربہ کرنے والا پہلا اور واحد نیٹ ورک ہے ، اور پاکستان میں سب سے پہلے 4Gمتعارف کروانے والا پہلا نیٹ ورک بھی زونگ ہی تھا۔

یہ ایوارڈ زونگ 4 جی کے لئے ایک اور بڑی جیت ہے کیونکہ تکنیکی جدت کے ذریعے زونگ 4 جی ہر دن صارفین کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ اس بات کی دلیل ہے کہ زونگ 4جی پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور بہترین خدمات فراہم کرنے میں ہراول دستے کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان میں صارفین کی ترجیح اول کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین اور سی ای او زونگ 4 جی ، مسٹر وانگ ہوا نے کہا ، “رواں سال کے اوائل میں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بہترین 4 جی خدمات فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا،اور ان ایوارڈا کا دیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ڈیٹا سروز کے حصول کیلئے زونگ 4جی ہی پاکستان میں صارف کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی جدت طرازی اور تکنیکی ترقی کے لئے پرعزم ہے ، زونگ 4 جی انفارمیشن سروسز میں تکنیکی جدت فراہم کرتی رہے گی اور نئی ٹیکنالوجی جیسے بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا مکمل استعمال پاکستانی صارفین کے لیے مہیا کرتی رہیگی۔ ‎

تکنیکی جدت اور صنعت کی ترقی کو فروغ دینے سے ، زونگ 4 جی خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم  ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی ناقابل تردید رہنمائی کے ساتھ ، زونگ 4G ملک بھر میں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور ساتھ ہی گوگل ، یوٹیوب ، فیس بک اور واٹس ایپ جیسے ڈیجیٹل فورمز کے ساتھ شراکت میں ہے تاکہ اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرسکیں۔  سب سے زیادہ 4 جی صارفین کی تعداد 14 ملین سے زائد اور 12000 4G ٹاورز پر مشتمل وسیع تر 4 جی نیٹ ورک کے ساتھ ، زونگ 4 جی پاکستان میں ڈیجیٹل اور تکنیکی جدت طرازی میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کیے ہوئے ہے۔

loading...