اہم خبریں

وویک اوبروئے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر مشکل میں پڑگئے

  پیر‬‮ 15 جولائی‬‮ 2019  |  18:22
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق سڑک پر چلتے ہوئے سوچ رہاہے کہ سامنے سے آنے والی خاتون انہیں گلے لگانے والی ہے لیکن خاتون اس کے بجائے اس کے پیچھے چلتے ہوئے شخص کو گلے لگالیتی ہے جس

(خبر جا ری ہے)

مداح سخت شرمندہ ہوجاتا ہے۔وویک اوبروئے نے اس ویڈیو کے ذریعے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ تاہم وویک کی اس پوسٹ پر بھارتی شائقین سخت غصے میں آگئے اورانہیں اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑانے پر جم کر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ایک صارف نے لکھا مسٹر اوبروئے بڑے ہوجائیں ورنہ لوگ آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں گے۔کچھ صارفین نے تو ویڈیو میں موجود شرمندہ بھارتی مداح کو وویک اوبروئے، خاتون کو ایشوریا رائے اور دوسرے شخص کو ابھیشیک قراردے کر وویک اوبروئے کا ہی مذاق اڑادیا۔ کئی لوگوں نے انہیں غصے میں ہارا ہوا شخص قرار دیا اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ کھیلنے آپ چلے جاتے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں انڈین شائقین غصہ ہیں وہیں اداکار عامر خان نے کوہلی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق سڑک پر چلتے ہوئے سوچ رہاہے کہ سامنے سے آنے والی خاتون انہیں گلے لگانے والی ہے لیکن خاتون اس کے بجائے اس کے پیچھے چلتے ہوئے شخص کو گلے لگالیتی ہے جس سے

بھارتی مداح سخت شرمندہ ہوجاتا ہے۔وویک اوبروئے نے اس ویڈیو کے ذریعے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ تاہم وویک کی اس پوسٹ پر بھارتی شائقین سخت غصے میں آگئے اورانہیں اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑانے پر جم کر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ایک صارف نے لکھا مسٹر اوبروئے بڑے ہوجائیں ورنہ لوگ آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں گے۔کچھ صارفین نے تو ویڈیو میں موجود شرمندہ بھارتی مداح کو وویک اوبروئے، خاتون کو ایشوریا رائے اور دوسرے شخص کو ابھیشیک قراردے کر وویک اوبروئے کا ہی مذاق اڑادیا۔ کئی لوگوں نے انہیں غصے میں ہارا ہوا شخص قرار دیا اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ کھیلنے آپ چلے جاتے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں انڈین شائقین غصہ ہیں وہیں اداکار عامر خان نے کوہلی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں