اہم خبریں

حج زائرین کی معاونت کے لیے ایپلی کیشن متعارف ،کونسی کونسی معلومات اردو میں حاصل کی جاسکیں گی؟جانئے

  اتوار‬‮ 14 جولائی‬‮ 2019  |  15:01
اسلام آباد ( آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ حج فلائیٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔ایپلی کیشن مِنا لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہم مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راست، ٹرین اسٹیشنز،

(خبر جا ری ہے)

منا کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔المقصد ایپلی کیشن مسجد الحرم کے اندر کا 3ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلی کیشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتا ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ( آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ حج فلائیٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔ایپلی کیشن مِنا لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہم مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راست، ٹرین اسٹیشنز، مسجد،ہسپتال سمیت منا کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔المقصد ایپلی کیشن مسجد الحرم کے اندر کا 3ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلی کیشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتا ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں