اہم خبریں

دنیا میں سب سے زیادہ سونا کس کے پاس ہے؟ پہلے 100ممالک کی فہرست جاری

  اتوار‬‮ 14 جولائی‬‮ 2019  |  14:57
لندن(آن لائن)ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے 100ممالک کی فہرست جاری کر دی ، ان ملکوں میں سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے جبکہ عالمی فہرست میں اس کا 16واں نمبر ہے۔سعودی عرب 323 ٹن سونے کے اثاثے محفوظ کیے ہوئے ہے۔ اس کے بعد لبنان کا نمبر ہے، الجزائر تیسرے، لیبیا چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر ہے۔پوری دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا

(خبر جا ری ہے)

اس کے پاس 8.13 میٹرک ٹن سونا ہے۔ دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر والے ممالک میں جرمنی دوسرے، عالمی مالیاتی فنڈ تیسرے، اٹلی چوتھے، فرانس پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر جبکہ بھارت کا دسواں نمبر ہے۔

لندن(آن لائن)ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے 100ممالک کی فہرست جاری کر دی ، ان ملکوں میں سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے جبکہ عالمی فہرست میں اس کا 16واں نمبر ہے۔سعودی عرب 323 ٹن سونے کے اثاثے محفوظ کیے ہوئے ہے۔

اس کے بعد لبنان کا نمبر ہے، الجزائر تیسرے، لیبیا چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر ہے۔پوری دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا ملکامریکا ہے، اس کے پاس 8.13 میٹرک ٹن سونا ہے۔ دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر والے ممالک میں جرمنی دوسرے، عالمی مالیاتی فنڈ تیسرے، اٹلی چوتھے، فرانس پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر جبکہ بھارت کا دسواں نمبر ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں