اہم خبریں

امریکہ میں 30 سیکنڈ میں ملبوسات کی چوری کی واردات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  پیر‬‮ 8 جولائی‬‮ 2019  |  17:36
وسکونسن (این این آئی)چوری کی خبریں آئے روز اخبارات میں شائع ہوتی ہیں مگر تیس سیکنڈ میں ملبوسات کی اجتماعی چوری کی واردات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔یہ واقعہ امریکا کی وسکونسن ریاست میں پیش آیا جس کی ایک فوٹیج سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پربھی پوسٹ کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 پیشہ وری ڈکیتوں پر مشتمل ایک گروپ نے امریکی ریاست ویسکونسن میں واقع نارتھ فیس شاپنگ مرکز میں گھس کر ملبوسات کی ایک دکان سے صرف تیس سیکنڈ کے اندر اجتماعی چوری کرکے

(خبر جا ری ہے)

ریکارڈ قائم کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ملبوسات کی مالیت 30 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق علاقے کیپولیس چیف ڈیوڈ سمیٹانا کا کہنا ہیکہ چور دکان میں داخل ہوئے ، ملبوسات اٹھائے اور نکل گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ ساری کارروائی صرف تیس سیکنڈ میں عمل آئی۔ ایسے لگتا ہیکہ چوروں کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ان کے مطلوبہ ملبوسات کہاں پر موجود ہیں۔ وہ داخل ہوئے، کپڑے اٹھائے اور فرار ہوگئے۔

وسکونسن (این این آئی)چوری کی خبریں آئے روز اخبارات میں شائع ہوتی ہیں مگر تیس سیکنڈ میں ملبوسات کی اجتماعی چوری کی واردات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔یہ واقعہ امریکا کی وسکونسن ریاست میں پیش آیا جس کی ایک فوٹیج سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پربھی پوسٹ کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 پیشہ وری ڈکیتوں پر مشتمل ایک گروپ نے امریکی ریاست ویسکونسن میں واقع نارتھ فیس شاپنگ مرکز میں گھس کر ملبوسات کی ایک دکان سے صرف تیس سیکنڈ کے اندر اجتماعی چوری کرکے ایک

نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ملبوسات کی مالیت 30 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق علاقے کیپولیس چیف ڈیوڈ سمیٹانا کا کہنا ہیکہ چور دکان میں داخل ہوئے ، ملبوسات اٹھائے اور نکل گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ ساری کارروائی صرف تیس سیکنڈ میں عمل آئی۔ ایسے لگتا ہیکہ چوروں کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ان کے مطلوبہ ملبوسات کہاں پر موجود ہیں۔ وہ داخل ہوئے، کپڑے اٹھائے اور فرار ہوگئے۔

loading...