اہم خبریں

دھمکیوں کا کھیل ایرانیوں کے گلے کا پھندہ ثابت ہوگا، ٹرمپ نے خبر دار کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 4 جولائی‬‮ 2019  |  16:25
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے ایرانی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں کی سیاست کے نتائج پرخبردار رہو یہ تمہارے گلے پڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کے بعد یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کرچکے

(خبر جا ری ہے)

اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی۔ ٹرمپ کے مطابق میں نے ایرانیوں کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا روحانی کا بیان انتہائی احمقانہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ایران دھمکیوں کی سیاست سے باز آئے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دھمکیاں خود ایرانیوں کے لیے وبال جان بن جائیں۔

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے ایرانی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا

کہ دھمکیوں کی سیاست کے نتائج پرخبردار رہو یہ تمہارے گلے پڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کے بعد یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کرچکے ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی۔ ٹرمپ کے مطابق میں نے ایرانیوں کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا روحانی کا بیان انتہائی احمقانہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ایران دھمکیوں کی سیاست سے باز آئے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دھمکیاں خود ایرانیوں کے لیے وبال جان بن جائیں۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں