اہم خبریں

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہارکر دیا

  بدھ‬‮ 3 جولائی‬‮ 2019  |  17:43
لندن(آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے میرا خواب پورا ہوا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں اور اب خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا بھی خواب پورا ہو۔ ان کا کہناتھا کہ کہ اگر مگر بھی کبھی کبھی رہنی چاہیے لیکن ہمارا پہلے تو فوکس کھیل پر ہے اور اس کے بعد ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ انگلینڈ میچ ہارے اور نیوزی لینڈ ہارے تو بہت برے طریقے سے ہارے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کیخلاف

(خبر جا ری ہے)

اور ڈائی میچ تھا اور اس میچ کے لیے میں نے خود کو دستیاب کیا، میں اس وقت بھی بہت تکلیف میں تھا لیکن ٹیم پاکستان کو میری ضرورت تھی اور افغانستان کیخلاف میچ میں پین کلرز کھا کر کھیلا اور ہاتھ اتنا سوجھا ہوا تھا کہ گلووز میں بھی پہنانہیں جا رہا تھا۔ میرے ہاتھ میں فریکچر ہے، سوجن ہے، تکلیف بھی ہے، ہاتھ حرکت بھی نہیں کر سکتا اور یہی صورتحال 10 سے 12 روز تک رہے گی لیکن کوشش کروں گا کہ بنگلا دیش کیخلاف کھیلوں اور 100 فیصد کھیل پیش کروں۔

لندن(آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے میرا خواب پورا ہوا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں اور اب خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا بھی خواب پورا ہو۔ ان کا کہناتھا کہ کہ اگر مگر بھی کبھی کبھی رہنی چاہیے لیکن ہمارا پہلے تو فوکس کھیل پر ہے اور اس کے بعد ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ انگلینڈ میچ ہارے اور نیوزی لینڈ ہارے تو بہت برے طریقے سے ہارے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کیخلاف ہمارا

ڈو اور ڈائی میچ تھا اور اس میچ کے لیے میں نے خود کو دستیاب کیا، میں اس وقت بھی بہت تکلیف میں تھا لیکن ٹیم پاکستان کو میری ضرورت تھی اور افغانستان کیخلاف میچ میں پین کلرز کھا کر کھیلا اور ہاتھ اتنا سوجھا ہوا تھا کہ گلووز میں بھی پہنانہیں جا رہا تھا۔ میرے ہاتھ میں فریکچر ہے، سوجن ہے، تکلیف بھی ہے، ہاتھ حرکت بھی نہیں کر سکتا اور یہی صورتحال 10 سے 12 روز تک رہے گی لیکن کوشش کروں گا کہ بنگلا دیش کیخلاف کھیلوں اور 100 فیصد کھیل پیش کروں۔

loading...