اہم خبریں

سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ نے خواب کی تعبیر پالی

  جمعہ‬‮ 14 جون‬‮ 2019  |  16:26
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ یاسمین المیمنی نے فضاؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے۔سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ’’نسما ائیر‘‘ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی۔ پہلی سعودی خاتون کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔یاسمین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ فضاؤں میں اْڑوں۔ مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی۔ میرے گھروالوں نے ہمیشہ اور ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور میرا

(خبر جا ری ہے)

رہے۔ بالآخراپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا دن آگیا۔یاسمین نے مزید کہا کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ میرے اس سفر کا آغاز معاون پائلٹ کے طور پر ہوا ہے، جبکہ میرا ہدف مکمل پائلٹ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مسلسل محنت اور حصول مقصد کے لیے خلوص نیت میری راہ کی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی۔یاسمین کی بطور معاون پائلٹ کے پہلی کمرشل پرواز سے یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے کم نہیں۔

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ یاسمین المیمنی نے فضاؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے۔سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ’’نسما ائیر‘‘ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی۔ پہلی سعودی خاتون کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔یاسمین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ فضاؤں میں اْڑوں۔ مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی۔ میرے گھروالوں نے ہمیشہ اور ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ

بڑھاتے رہے۔ بالآخراپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا دن آگیا۔یاسمین نے مزید کہا کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ میرے اس سفر کا آغاز معاون پائلٹ کے طور پر ہوا ہے، جبکہ میرا ہدف مکمل پائلٹ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مسلسل محنت اور حصول مقصد کے لیے خلوص نیت میری راہ کی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی۔یاسمین کی بطور معاون پائلٹ کے پہلی کمرشل پرواز سے یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے کم نہیں۔

loading...