اہم خبریں

معروف قوال شیر میاں داد گھریلو ملازمہ پرتشدد میں ملوث ہیں یا نہیں؟تفتیشی افسر نے عدالت میں حقیقت بتا دی

  ہفتہ‬‮ 13 اپریل‬‮ 2019  |  17:35
لاہور (این این آئی) پولیس نے معروف قوال شیر میاں داد کو گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار دیدیا جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے شیرمیاں داد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔قوال شیر میاں داد کے خلاف تھانہ سبزہ زاز پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کی جانب سے شیر میاں داد کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ قوال شیر میاں داد پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا،گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے

(خبر جا ری ہے)

معاملے میں قوال شیر میاں داد قصور وار نہیں۔جس پر عدالت نے معروف قوال شیر میاں داد کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس کردی۔

لاہور (این این آئی) پولیس نے معروف قوال شیر میاں داد کو گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار دیدیا جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے شیرمیاں داد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔قوال شیر میاں داد کے خلاف تھانہ سبزہ زاز پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کی جانب سے شیر میاں داد کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ قوال شیر میاں داد پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا،گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے معاملے میں قوال شیر میاں داد قصور وار نہیں۔جس پر عدالت نے معروف قوال شیر میاں داد کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس کردی۔

loading...