اہم خبریں

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کردی

  اتوار‬‮ 10 فروری‬‮ 2019  |  17:08
اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (کل)منگل12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا ۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے 12 سے 15 فروری تک مزید بارشوں و برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے تین دن تک بارش کا

(خبر جا ری ہے)

، مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں منفی بارہ، اسکردو، بگروٹ میں منفی گیارہ جبکہ مالم جبہ اور زیارت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (کل)منگل12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا ۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے 12 سے 15 فروری تک مزید بارشوں و برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا

سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے تین دن تک بارش کا امکان ہے ، مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں منفی بارہ، اسکردو، بگروٹ میں منفی گیارہ جبکہ مالم جبہ اور زیارت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں