اہم خبریں

نیویارک کی ایک شاہراہ پاکستان کی کس عظیم شخصیت کے نام کر دی گئی؟فضا پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی

  اتوار‬‮ 10 فروری‬‮ 2019  |  16:50
نیویارک(این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں بروکلین کی ایک شاہراہ کے مصروف حصے کو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کر دیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق بروکلین کی شاہراہ کو دسمبر 2018 میں محمد علی جناح سے منسوب کردیا گیا تھا اور اب جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔کونی آئس لینڈ ایونیو کوبانی پاکستان سے منسوب کرکے محمد علی جناح وے کا نام دینے کا فیصلہ 26 دسمبر کو نیویارک سٹی کے کونسل میں ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا تھا جہاں پاکستانی برادری

(خبر جا ری ہے)

رہائش پذیر ہے۔محمد علی جناح وے کا افتتاح کرنے والے سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے کونسل میں اس حوالے سے قرار داد پیش کی تھی جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے جہاں سبز پرچم کی بہار تھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے۔سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی برادری کی خدمت اور ایونیو کا نیا نام دینے کے افتتاح کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے باخبر تھے کہ پاکستانی برادری نائن الیون کے حملے کے بعد سے مشکل میں تھے۔پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ تقریب پاکستانی برادری اور نیویارک سٹی کونسل کے درمیان تعلق اور دوستی کی عکاس ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کو ان کی بہترین خدمات اور امریکا میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔نعیم اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کا قائد اعظم کے اعزاز میں یہ فیصلہ ‘عظیم رہنما، بے باک وکیل اور انقلابی سیاسی رہنما کا اعتراف ہے جن کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔

نیویارک(این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں بروکلین کی ایک شاہراہ کے مصروف حصے کو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کر دیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق بروکلین کی شاہراہ کو دسمبر 2018 میں محمد علی جناح سے منسوب کردیا گیا تھا اور اب جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔کونی آئس لینڈ ایونیو کوبانی پاکستان سے منسوب کرکے

محمد علی جناح وے کا نام دینے کا فیصلہ 26 دسمبر کو نیویارک سٹی کے کونسل میں ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا تھا جہاں پاکستانی برادری کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔محمد علی جناح وے کا افتتاح کرنے والے سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے کونسل میں اس حوالے سے قرار داد پیش کی تھی جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے جہاں سبز پرچم کی بہار تھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے۔سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی برادری کی خدمت اور ایونیو کا نیا نام دینے کے افتتاح کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے باخبر تھے کہ پاکستانی برادری نائن الیون کے حملے کے بعد سے مشکل میں تھے۔پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ تقریب پاکستانی برادری اور نیویارک سٹی کونسل کے درمیان تعلق اور دوستی کی عکاس ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کو ان کی بہترین خدمات اور امریکا میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔نعیم اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کا قائد اعظم کے اعزاز میں یہ فیصلہ ‘عظیم رہنما، بے باک وکیل اور انقلابی سیاسی رہنما کا اعتراف ہے جن کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔

loading...