اہم خبریں

وائٹ ہاؤس کے باہر مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی ،ایسا کرنے والے کون تھے؟دیکھ کر امریکی بھی حیران

  اتوار‬‮ 10 فروری‬‮ 2019  |  16:46
واشنگٹن (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کے

(خبر جا ری ہے)

نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

واشنگٹن (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،

واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں