اہم خبریں

سینیٹر ز سے یہ جگہ فوری خالی کروائی جائے ، وزیراعظم نے حکم جاری کر دیا

  ہفتہ‬‮ 9 فروری‬‮ 2019  |  17:36
اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ہاوسنگ و تعمیرات نے منسٹرکالونی میں رہائش رکھنے والے سینیٹرز کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منسٹرز کالونی میں اپارٹمنٹ نمبر 1 میں پیپلزپارٹی کے رضا ربانی ، اپارٹمنٹ نمبر 5 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ ،اپارٹمنٹ نمبر 3 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد شاہی رہائش پذ یر ہیں ، میر کبیر احمد شاہی سینٹ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں ،ذرائع کے مطابق منسٹرز کالونی میں اپارٹمنٹ صرف وفاقی وزیر استعمال کر سکتے ہیں

(خبر جا ری ہے)

کو یہاں رہائش رکھنے کی آئینی و قانونی اجازت ہے جبکہ سینیٹرز اور ایم این از صرف پارلیمنٹ لاجز میں رہائش رکھنے کے اہل ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نے منسٹرکالونی میں رہائش پذیر سینیٹرز کا نوٹس لیا تھا ،وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے وزیر اعظم کی ہدایت پر منسٹرکالونی میں رہائش پذیر رکھنے والے سینیٹرز کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نوٹس پر عملدرآمد نہ ہونے پر قانون کے مطابق منسٹر کالونی سے ان کی رہائشوں کو ختم کرایا جائیگا۔

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ہاوسنگ و تعمیرات نے منسٹرکالونی میں رہائش رکھنے والے سینیٹرز کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منسٹرز کالونی میں اپارٹمنٹ نمبر 1 میں پیپلزپارٹی کے رضا ربانی ، اپارٹمنٹ نمبر 5 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ ،اپارٹمنٹ نمبر 3 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد شاہی رہائش پذ یر ہیں ، میر کبیر احمد شاہی سینٹ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں ،ذرائع کے مطابق منسٹرز کالونی میں اپارٹمنٹ صرف وفاقی وزیر

استعمال کر سکتے ہیں اور ان کو یہاں رہائش رکھنے کی آئینی و قانونی اجازت ہے جبکہ سینیٹرز اور ایم این از صرف پارلیمنٹ لاجز میں رہائش رکھنے کے اہل ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نے منسٹرکالونی میں رہائش پذیر سینیٹرز کا نوٹس لیا تھا ،وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے وزیر اعظم کی ہدایت پر منسٹرکالونی میں رہائش پذیر رکھنے والے سینیٹرز کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نوٹس پر عملدرآمد نہ ہونے پر قانون کے مطابق منسٹر کالونی سے ان کی رہائشوں کو ختم کرایا جائیگا۔

loading...