اہم خبریں

نیوزی لینڈ کیخلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز ہارنے کا انجام،پاکستانی ٹیم چھٹی سے کس پوزیشن پر چلی گئی؟شائقین کرکٹ شدید مایوس

  ہفتہ‬‮ 8 دسمبر‬‮ 2018  |  16:48
ابوظہبی(این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے .فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود تھی تاہم اس دوران سری لنکن ٹیم کی شکست اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگئی تھی۔پاکستان

(خبر جا ری ہے)

سیریز میں 0۔3 سے کامیابی کی صورت میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع تھا، لیکن قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ چار رنز سے ہار کر جیتی ہوئی بازی گنوا دی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے باآسانی فتح سمیٹی لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی کے سبب پاکستان کو میچ میں 123رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔سیریز میں 1۔2 سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم دوبارہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے اور تین پوائنٹس گنوانے کے بعد اس کے پوائنٹس 92 ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی اور تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

ابوظہبی(این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے

.فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود تھی تاہم اس دوران سری لنکن ٹیم کی شکست اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگئی تھی۔پاکستان کے پاس سیریز میں 0۔3 سے کامیابی کی صورت میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع تھا، لیکن قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ چار رنز سے ہار کر جیتی ہوئی بازی گنوا دی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے باآسانی فتح سمیٹی لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی کے سبب پاکستان کو میچ میں 123رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔سیریز میں 1۔2 سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم دوبارہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے اور تین پوائنٹس گنوانے کے بعد اس کے پوائنٹس 92 ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی اور تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں