اہم خبریں

وزیراعظم کے خطاب کے دوران سنگین غلطی پر ایم ڈی پی ٹی وی کوسخت سزا سنا دی گئی

  منگل‬‮ 6 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  17:30
اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان کے چین میں خطاب کے دوران نشر ہونے والی غلطی پر ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وفاقی وزارت اطلاعات نے کرنل ریٹائرڈ حسن سے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج واپس لے لیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی سے چارج واپس لینے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور فیصلہ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزیراعظم کی بیجنگ میں تقریر کےدوران پاکستان ٹیلی ویژن نے اسکرین پر چین کے دارالحکومت Beijing کو انگریزی میں بیجنگ کے بجائے لفظ بیگنگ

(خبر جا ری ہے)

تھا ۔ پی ٹی وی نے اس غلطی پر بھی معذرت کرلی تھی۔ Begging بیگنگ کے معنی بھیک مانگنے کے ہیں۔معاملے پر پی ٹی وی کے 3 ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے اور دو ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کو 22 اکتوبر کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دیا گیا تھا۔

اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان کے چین میں خطاب کے دوران نشر ہونے والی غلطی پر ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وفاقی وزارت اطلاعات نے کرنل ریٹائرڈ حسن سے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج واپس لے لیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی سے چارج واپس لینے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور فیصلہ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزیراعظم کی بیجنگ میں تقریر کےدوران پاکستان ٹیلی ویژن نے اسکرین پر چین کے دارالحکومت Beijing کو انگریزی میں بیجنگ کے بجائے لفظ بیگنگ

لکھ دیا تھا ۔ پی ٹی وی نے اس غلطی پر بھی معذرت کرلی تھی۔ Begging بیگنگ کے معنی بھیک مانگنے کے ہیں۔معاملے پر پی ٹی وی کے 3 ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے اور دو ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کو 22 اکتوبر کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دیا گیا تھا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں