اہم خبریں

اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے کے دوران کتنی گر گئی، کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں مسلسل کمی، سلسلہ جاری رہا تو کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے؟تشویشناک صورتحال

  ہفتہ‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:10
کراچی (نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1708 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔معاشی میدان میں بے چینی سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ایک آنکھ نہ بھائی، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 4 فیصد گراوٹ سے سوا دو سال کی کم ترین سطح 37 ہزار 517 پوائنٹس پر آگیا۔ انویسٹر کے اعتماد کو مزید جھٹکا اس وقت لگا جب کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں مسلسل کمی کے باعث خدشہ پیدا ہوگیاکہ اگر سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ان کمنپیوں کو ایمرجنگ

(خبر جا ری ہے)

ایم ایس سی آئی انڈیکس سے نکال دیا جائے گا۔ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل لکی سیمنٹ کے حصص کی مالیت میں 11 فیصد اور حبیب بینک کے حصص کی مالیت 8 فیصد تک گر چکی ہے۔ صرف انہی دونوں کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں کمی سے انڈیکس میں 316 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکوں اور سیمنٹ سیکٹر میں موجود کمپنیوں کے حصص میں کمی سے انڈیکس سے مجموعی طور پر 594 پوائنٹس نکل گئے۔

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1708 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔معاشی میدان میں بے چینی سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ایک آنکھ نہ بھائی، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 4 فیصد گراوٹ سے سوا دو سال کی کم ترین سطح 37 ہزار 517 پوائنٹس پر آگیا۔ انویسٹر کے اعتماد کو مزید جھٹکا اس وقت لگا جب کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں مسلسل کمی کے باعث خدشہ پیدا ہوگیاکہ اگر سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ان کمنپیوں کو ایمرجنگ

مارکیٹ یا ایم ایس سی آئی انڈیکس سے نکال دیا جائے گا۔ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل لکی سیمنٹ کے حصص کی مالیت میں 11 فیصد اور حبیب بینک کے حصص کی مالیت 8 فیصد تک گر چکی ہے۔ صرف انہی دونوں کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں کمی سے انڈیکس میں 316 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکوں اور سیمنٹ سیکٹر میں موجود کمپنیوں کے حصص میں کمی سے انڈیکس سے مجموعی طور پر 594 پوائنٹس نکل گئے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں