اہم خبریں

سلمان ایشور رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت پیش کر دی ٗ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی

  منگل‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:43
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اداکارہ ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظرآرہے ہیں۔۔ماضی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے عشق کے قصے زبان زدعام تھے تاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت تکلیف دہ انداز میں ہوا تھا۔2002 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ

(خبر جا ری ہے)

مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس واقعہ کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے اس حوالے سے سلمان خان کے ماضی کے انٹرویوکی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایشوریا پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ بہت عرصہ پہلے ایک اور صحافی نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا تو میں نے ٹیبل کو مارنا شروع کردیا اور ٹیبل ٹوٹ گیا ٗ میرے کہنے کا مطلب ہے اگر میں نے واقعی ایشوریا کو مارا ہوتا تو وہ زندہ نہیں بچتیں۔

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اداکارہ ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظرآرہے ہیں۔۔ماضی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے عشق کے قصے زبان زدعام تھے تاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت تکلیف دہ انداز میں ہوا تھا۔2002

میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس واقعہ کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے اس حوالے سے سلمان خان کے ماضی کے انٹرویوکی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایشوریا پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ بہت عرصہ پہلے ایک اور صحافی نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا تو میں نے ٹیبل کو مارنا شروع کردیا اور ٹیبل ٹوٹ گیا ٗ میرے کہنے کا مطلب ہے اگر میں نے واقعی ایشوریا کو مارا ہوتا تو وہ زندہ نہیں بچتیں۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں