اہم خبریں

ہینڈ بیگ سیکورٹی گارڈ کو نہیں تھمایا تھا بلکہ ۔۔۔! وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی وضاحت، حیرت انگیز وجہ بتادی

  پیر‬‮ 17 ستمبر‬‮ 2018  |  0:29
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے سیکیورٹی گارڈ کو ہینڈ بیگ تھمانے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے بیگ زمین پر رکھا تھا البتہ سیکورٹی گارڈ نے خود سے اسے زمین سے ا ٹھالیا تھا ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر شریں مزاری نے اپنا ہینڈ بیگ سرکاری سیکیورٹی گارڈ کو تھمانے کے حوالے سے نجی ٹی وی پر جاری ہونے والی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی وزیر نے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے

(خبر جا ری ہے)

انعامات کی تقریب کے دوران انہوں نے اپنا بیگ زمین پر رکھا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بیگ کو ہٹانے پر سیکیورٹی گار ڈ نے بیگ خود سے اٹھا لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری کوکھیلوں کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے سیکیورٹی گارڈ کو ہینڈ بیگ تھمانے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے بیگ زمین پر رکھا تھا البتہ سیکورٹی گارڈ نے خود سے اسے زمین سے ا ٹھالیا تھا ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر شریں مزاری نے اپنا ہینڈ بیگ سرکاری سیکیورٹی گارڈ کو تھمانے کے حوالے سے نجی ٹی وی

پر جاری ہونے والی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی وزیر نے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران انہوں نے اپنا بیگ زمین پر رکھا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بیگ کو ہٹانے پر سیکیورٹی گار ڈ نے بیگ خود سے اٹھا لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری کوکھیلوں کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں