اہم خبریں

ملتان میٹرو بس میں عجب کرپشن کی غضب کہانی ، گرفتار ملزمان نے منہ کھول دیا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے پر نیب کے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے

  ہفتہ‬‮ 15 ستمبر‬‮ 2018  |  14:24
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات ،نیب کے کیس میں ملوث ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد ایم ڈی اے کے مزید افسران کی گرفتاریوں کے لئے نیب نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔ میٹرو بس ملتان میں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر موجود چیف انجینئر سمیت 6 ملزمان نے نیب کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے کیس میں ملوث ملتان

(خبر جا ری ہے)

کے دیگر افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے ملوث افسران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات ،نیب کے کیس میں ملوث ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد ایم ڈی اے کے مزید افسران کی گرفتاریوں کے لئے نیب نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

میٹرو بس ملتان میں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر موجود چیف انجینئر سمیت 6 ملزمان نے نیب کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے کیس میں ملوث ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے ملوث افسران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں