اہم خبریں

’’آج کل کے گیمز شو گندگی اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں ‘‘ معروف ٹی وی شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیزشدید برہم

  منگل‬‮ 5 مئی‬‮‬‮ 2020  |  14:31
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کا کہنا ہے کہ آج کل کے گیم شوز معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں۔نامور میزبان طارق عزیز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کل کے گیمز شو بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کے نقالی گیمز شو متعارف کروائے گئے ہیں جس کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مستعار لی گئی ہیں اور ان میں بے حیائی کا اضافہ کرکے شائقین

(خبر جا ری ہے)

کا دیوانہ بنایا گیا ہے۔طارق عزیز کے مطابق ان شوز کو رمضان کے مہینے سے جوڑ کر خرابیوں کی ایک نئی فصل بو دی گئی ہے۔ ٹوئیٹس میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ سب کچھ کر کے بھی نیلام گھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اگر شائقین کو یاد ہو تو رمضان اور محرم کے مہینوں میں شو میں تالیوں اور موسیقی کو روک دیا جاتا تھا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کا کہنا ہے کہ آج کل کے گیم شوز معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں۔نامور میزبان طارق عزیز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کل کے گیمز شو بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کے نقالی گیمز شو متعارف کروائے گئے ہیں

جس کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مستعار لی گئی ہیں اور ان میں بے حیائی کا اضافہ کرکے شائقین کو ان کا دیوانہ بنایا گیا ہے۔طارق عزیز کے مطابق ان شوز کو رمضان کے مہینے سے جوڑ کر خرابیوں کی ایک نئی فصل بو دی گئی ہے۔ ٹوئیٹس میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ سب کچھ کر کے بھی نیلام گھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اگر شائقین کو یاد ہو تو رمضان اور محرم کے مہینوں میں شو میں تالیوں اور موسیقی کو روک دیا جاتا تھا۔

loading...