اہم خبریں

سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دپیکا کی جوڑی بنادی

  ہفتہ‬‮ 11 اگست‬‮ 2018  |  17:17
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جبکہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال

(خبر جا ری ہے)

11 سال بعد سلمانخان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائیگا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جبکہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال

ہی میں 11 سال بعد سلمانخان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائیگا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں