اہم خبریں

بھتہ دو ورنہ تمہارا انجام بھی قسمت بیگ والا ہوگا۔۔ ایک اورمعروف اداکارہ گولیوں کا نشانہ بن گئی۔۔قاتلانہ حملے سے پہلے فون کال پر کون دھمکیاں دیتا رہا؟سٹیج انڈسٹری پر خوف کے سائے منڈلانے لگے

  پیر‬‮ 9 اپریل‬‮ 2018  |  13:35
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائر کھول دئیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی ہیں۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیزہ بٹ کی گاڑی پر تھیٹر سے ہوٹل جاتے ہوئے فائر کھولے۔ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ شیزہ بٹ کے خاوند عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ جنگ بازار میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ کی گئی تھی۔شیزہ بٹ نےقاتلانہ حملے کے بعد اپنے بیان

(خبر جا ری ہے)

ہے کہ وہ جب بھی فیصل آباد آتی ہیں، انہیں فون کرکے ہال کے اندر سے دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اتنا بھتہ دو ورنہ تمہارا انجام بھی قسمت بیگ والا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جب متعلقہ پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے تو وہ بھی تعاون نہیں کرتی حالانکہ تھیٹر کی سیکورٹی متعلقہ تھانے کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائر کھول دئیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی ہیں۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیزہ بٹ کی گاڑی پر تھیٹر سے ہوٹل جاتے ہوئے فائر کھولے۔ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ شیزہ بٹ کے خاوند عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ جنگ بازار میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ کی گئی تھی۔شیزہ بٹ نےقاتلانہ حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ جب بھی فیصل آباد آتی ہیں، انہیں فون کرکے ہال کے اندر سے دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اتنا بھتہ دو ورنہ تمہارا انجام بھی قسمت بیگ والا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جب متعلقہ پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے تو وہ بھی تعاون نہیں کرتی حالانکہ تھیٹر کی سیکورٹی متعلقہ تھانے کی ذمہ داری ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں