اہم خبریں

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزاحیہ اداکار گرفتار

  پیر‬‮ 27 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  12:45
بیرو ت (آن لائن)لبنانی پولیس نے تھیئٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نےعتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کےبارے

(خبر جا ری ہے)

شخصیات کےبارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں نے عیتانی کے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں ان کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔ اس میں لبنان میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ دو ہفتوں کے دوران لبنان میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی صہیونی خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کی تھیں۔لبنانی فنکار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے عیتانی اور ان کی اہلیہ کو بیروت میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

بیرو ت (آن لائن)لبنانی پولیس نے تھیئٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا

چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نےعتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کےبارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں نے عیتانی کے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں ان کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔ اس میں لبنان میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ دو ہفتوں کے دوران لبنان میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی صہیونی خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کی تھیں۔لبنانی فنکار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے عیتانی اور ان کی اہلیہ کو بیروت میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

loading...