اہم خبریں

کیا آپ بھی سام سنگ کمپنی کا موبائل استعمال کرتے ہیں؟ اگرہاں تو یہ خبر پڑھ لیں کہیں آپ کو پچھتانا نہ پڑ جائے

  جمعہ‬‮ 5 جنوری‬‮ 2018  |  15:49
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے پرانے آئی فونز کو جان بوجھ کر سست کرتا ہے، تاکہ ان کی بیٹری لائف بڑھائی جا سکے۔لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد ایپل نے پرانے آئی فون کو سست کرنے پر معزرت بھی کی تھی۔ تاہم لوگوں نے کمپنی کی معزرت مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی ایسا اس مقصد کے لیے کرتی ہے تاکہ صارف نیا فون لینے پر مجبور ہوجائیں۔ایپل کے اس معاملے کے بعد یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ دیگر کمپنیاں بھی

(خبر جا ری ہے)

کو جان بوجھ کر سست کرتی ہوں گی۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے فون ایرینا ڈاٹ کام کو کی گئی ایمیل میں سام سنگ اور ایل جی نے واضح کیا کہ وہ اپنے پرانے موبائل کو سست نہیں کرتے۔ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ موبائل کو سست نہیں کرتا، اور کمپنی کو اندازہ ہے کہ ان کے صارفین ان سے کیسی امیدیں رکھتے ہیں۔ سام سنگ نے بھی اپنی وضاحتی ای میل میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ اینڈرائڈ یا دیگر فون کو سست نہیں کرتی ۔سام سنگ کے مطابق کمپنی موبائل فون کی زندگی بڑھاتے وقت خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے اس کے سی پی یو کی رفتار کو کم نہیں کرتی۔ اگرچہ سام سنگ نے اپنے پرانے موبائلز کی رفتار کم نہ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے موبائل میں بیٹریوں کے مسائل سامنےآتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ 28 دسمبر کو بھی سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری میں خرابی کی شکایت سامنے آئی، صارفین کے مطابق موبائل کی بیٹری درست طریقے سے چارج نہیں ہو رہی۔ بیٹری میں شکایت آنے کے بعد تاحال سام سنگ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے پرانے آئی فونز کو جان بوجھ کر سست کرتا ہے، تاکہ ان کی بیٹری لائف بڑھائی جا سکے۔لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد ایپل نے پرانے آئی فون کو سست کرنے پر معزرت بھی کی تھی۔

تاہم لوگوں نے کمپنی کی معزرت مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی ایسا اس مقصد کے لیے کرتی ہے تاکہ صارف نیا فون لینے پر مجبور ہوجائیں۔ایپل کے اس معاملے کے بعد یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ دیگر کمپنیاں بھی اپنے موبائلز کو جان بوجھ کر سست کرتی ہوں گی۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے فون ایرینا ڈاٹ کام کو کی گئی ایمیل میں سام سنگ اور ایل جی نے واضح کیا کہ وہ اپنے پرانے موبائل کو سست نہیں کرتے۔ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ موبائل کو سست نہیں کرتا، اور کمپنی کو اندازہ ہے کہ ان کے صارفین ان سے کیسی امیدیں رکھتے ہیں۔ سام سنگ نے بھی اپنی وضاحتی ای میل میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ اینڈرائڈ یا دیگر فون کو سست نہیں کرتی ۔سام سنگ کے مطابق کمپنی موبائل فون کی زندگی بڑھاتے وقت خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے اس کے سی پی یو کی رفتار کو کم نہیں کرتی۔ اگرچہ سام سنگ نے اپنے پرانے موبائلز کی رفتار کم نہ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے موبائل میں بیٹریوں کے مسائل سامنےآتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ 28 دسمبر کو بھی سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری میں خرابی کی شکایت سامنے آئی، صارفین کے مطابق موبائل کی بیٹری درست طریقے سے چارج نہیں ہو رہی۔ بیٹری میں شکایت آنے کے بعد تاحال سام سنگ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں